اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: سلینڈر پھٹنے سے ایک کی موت، تین زخمی - ابھی اس پر کوئی کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہا ہے

لکھنؤ میں سلینڈر پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔

one killed, three injured in cylinder explosion in lucknow uttar pradesh
لکھنؤ: سلینڈر پھٹنے سے ایک کی موت، تین زخمی

By

Published : Oct 27, 2020, 4:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے پارا تھانہ حلقے کے عالم نگر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا جس میں ایک شخص کی موت جبکہ تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔

لکھنؤ میں سلینڈر پھٹنے سے ایک کی موت، تین زخمی

پارا پولیس کے مطابق گھر میں رکھے گیس سلینڈر کے اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوئی اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ لاکھوں کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام میں تباہی مچا دی

دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا کسی دوسری چیز سے ہوئی ہے۔ ابھی اس پر کوئی کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہا ہے۔ آگے کی جانچ پڑتال کے بعد ہی صحیح تصویر سامنے آئے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ روز پہلے عیش باغ کے دھوبی گھاٹ میں بھی آتشزدگی سے تقریباً 50 گھر جل کر راکھ ہو گئے تھے۔ حالانکہ وہاں مالی نقصان ہوا تھا لیکن کسی کی جان نہیں گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details