مرحوم کے بھائی توفیق نے بات چیت کے دوران کہا کہ 'میرا بھائی اپنے دوست کے ساتھ گھر جا رہا تھا لیکن تبھی پولیس داروغہ نے اسے گولی ماردی۔ جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔'
پرتشدد مظاہرے میں ایک ہلاک انہوں نے بتایا کہ 'میرے بھائی کی عمر 33 سال تھی اور ڈیڑھ سال پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ اور ابھی ان کی اہلیہ حاملہ ہے۔
حالانکہ ڈی جی پی او پی سنگھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'فی الحال لکھنؤ میں پولیس فائرنگ میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ باقی تحقیقات کرنے کے بعد سب صاف ہوگا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر پولیس بچنا چاہ رہی کیونکہ مرحوم کے بھائی نے سب کے سامنے بیان دیا ہے اور اس کے دوست نے داروغہ کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا بھی ہے۔