اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: پڑوسی کی باپ ۔ بیٹے پر فائرنگ - دو ٹیمیں تشکیل دی گئی[

ایس پی نے کہا کہ واقعہ کی تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

shot dead
shot dead

By

Published : Sep 19, 2020, 4:56 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج کوتوالی علاقے میں معمولی بات پر ہوئے تنازع میں ایک شخص نے باپ۔بیٹے کو گولی مار کر زخمی کردیا جس میں بیٹے کی موت ہوگئی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نے ہفتہ کو یہاں بتایا 'بھرولی گاؤں باشندہ اشتیاق کا ان کے پڑوسی طارق سے زمین کے سلسلے میں پرانی رنجش چل رہی تھی۔ آج ایک بار پھر دونوں میں تنازع ہو گیا۔ طارق نے اپنے والد کے لائسنسی ریوالور سے فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں اشتیاق اور اوسامہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اوسامہ کو مردہ قرار دے دیا'۔

انہوں نے بتایا 'اشتیاق کی حالت کافی نازک ہے جسے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بڈگام میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک گرفتار

ایس پی نے کہا کہ واقعہ کی تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اتر پردیش میں آئے ایسے حادثوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، حکومت کی جانب سے غنڈائی پر لگام لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے، لیکن آج تک ریاست میں حالات نہیں بدلے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details