اردو

urdu

ETV Bharat / state

زمینی تنازع میں ایک ہلاک، متعدد زخمی

اُترپردیش میں جونپور کے شاہ گنج علاقے میں زمینی تنازع کے سلسلے میں دو گروپوں میں جھگڑے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور 11دیگر شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

By

Published : Jun 9, 2019, 5:57 PM IST

زمینی تنازعہ میں ایک کی موت، 11 زخمی

زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخ والیا گاؤں کے رہنے والے رام دیال کا خاندان ایک زمین پر گزشتہ دو دہائیوں سے کاشت کاری کرتا آرہا ہے۔ایک ماہ پہلے اس زمین کو گرام سبھا کی زمین بتاتے ہوئے گاؤں کے ہی سنت لال بند اور پارس بند کی طرف کے لوگوں نے اعتراض ظاہر کرنا شروع کیا۔

زمین کو گرام سبھا کی جائیداد بتاتے ہوئے اس پر شادی کی تقریب کے لیے چہاردیواری وغیرہ بناکر محفوظ کرنے کی بات کہی جانے لگی جبکہ رام دیال اس زمین کو اپنی بتاتے ہوئے اس پر اپنا قبضہ برقرار رکھناچاہتا تھا۔

ہفتے کی رات متنازعہ زمین پر مٹی اینٹیں وغیرہ گراکر بنیاد کی کھدائی کی جانے لگی۔اس بات پر رام دیال کی طرف کے لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا جس پر دونوں طرف کےلوگوں میں لاٹھی ڈنڈوں اور تیز دھار ہتھیار سے وار ہونے لگے۔

اس جھگڑے میں رام دیال کے حامیوں میں سے 52 سالہ رام دیال کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 60 سالہ بنواری بند، 30 سالہ سکھرام، 28 سالہ مننا دیوی، 28 سالہ رام جش، 18 سالہ شیو پرساد، 60 سالہ سونیا دیوی اور 17 سالہ امرناتھ زخمی ہوگئے۔

دوسرے گروپ کے 32 سالہ ورجیش، 30 سالہ پتی رام، 32 سالہ اکھیلیش، 17 سالہ سچن اور 60 سالہ سنت لال زخمی ہوگئے۔

سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی سرکاری اسپتال لیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد سبھی کو بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔

گاؤں میں تناؤ کا ماحول ہے جس کے پیش نظر موقع پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details