ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں تھانہ کٹ گھر علاقے کے پیتل نگری سورج نگر میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب محلہ کے ہی کچھ شرارتی نوجوانوں نے گھر پر پتھراؤ کر فیملی کے راجیش رستوگی پر حملہ کردیا، حملے میں راجیش رستوگی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
مرادآباد میں گھر پر پتھراؤ راجیش رستوگی نے وسیم کے ساتھ تقریباً آدھا درجن سے زیادہ لوگوں کے خلاف تھانہ کٹ گھر میں درخواست دے کر الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے گھر پر پتھراؤ کیا ہے، اور جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔
محلہ کے ہی کچھ شرارتی نوجوانوں نے گھر پر پتھراؤ کرکے راجیش رستوگی پر حملہ کردیا، جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے فی الحال پولیس زخمی راجیش رستوگی کا سول لائن ہسپتال میں میڈیکل کرانے کے بعد معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
تقریباً آدھا درجن سے زیادہ لوگوں کے خلاف تھانہ کٹ گھر میں درخواست دے کر الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے گھر پر پتھراؤ کیا ہے واضح رہے کہ راجیش رستوگی کا کہنا ہے کہ کچھ شرارتی لوگ میرے مکان کے باہر سلفا گانجھا اور شراب پیتے ہیں، جن کو منع کرنے پر سبھی نے ایک ساتھ مل کر میرے گھر پر پتھراؤ کرکے مجھے زخمی کردیا۔