اتر پردیش کے ضلع بریلی کے ثانوی اسکولوں میں 'ایک کھیل ایک اسکول' ماڈل کے کامیابی کے بعد اب پوری ریاست بھر میں 'ایک کھیل ایک اسکول' ماڈل کو لاگو کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بریلی کا ماڈل دیکھنے کے بعد ریاست کے اعلیٰ حکام نے اس کی اجازت دے دی ہے، جلد ہی اس حوالے سے حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ 'One Ggame one School' Schemes in Uttar Pradesh
کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے، ڈی آئی او ایس ڈاکر مُکیش کمار سنگھ نے گزشتہ سیشن میں'ایک کھیل ایک اسکول' اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی ثانوی اسکولوں کے ساتھ ساتھ 'سی بی ایس سی' اور 'آئی سی ایس ای' اسکولوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
اسکولوں کے مطابق کھیلوں کا انتخاب کرکے تمام سہولیات تیار کرلی گئ ہے۔ اسکولوں میں ہاکی، فُٹ بال، بیڈمنٹن، کھوکھو، کبڈّی، کرکٹ وغیرہ کا سامان خریدا گیا۔ کل 411 سیکنڈری اسکولوں میں سے اس اسکیم کو پہلے 16 گورنمنٹ انٹر کالجوں میں لاگو کیا گیا تھا بعد ازیں اسے رفتہ، رفتہ تمام اسکولوں میں نافذ کیا گیا، اس پہل سے طلباء میں کھیلوں کے تئی دلچسپی پیدا ہونے لگی اور اب اسے ریاست بھر میں نافذ کئے جانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ 'One Ggame one School' Schemes in Uttar Pradesh
مزید پڑھیں: