اترپردیش میں ضلع جونپور میں گور آباد شاہ پور علاقے میں پیش آیا سڑک حادثے میں سبکدوش ڈی ایف آئی اکھلیش چندر مشرا کی موت ہو گئی ۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ بکسا علاقے کے پورہیمو بار پور کے رہنے والے 65 سالہ سبکدوش اکھلیش چندر مشرا ہفتہ کو موٹر سائیکل سے جونپور سے اعظم گڑھ کی طرف جا رہے تھے ۔