اردو

urdu

ETV Bharat / state

کچی شراب سے ایک شخص ہلاک - ملاوٹ والی شراب کا کاروبار بند نہیں ہو رہا

سیتا پور کے علاقے املیہ سلطان پور میں زہریلی شراب پینے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے، اس واردات کے بعد علاقے میں پولیس انتظامیہ کے خلاف زبردست ناراضگی ہے۔

کچی شراب سے ایک شخص ہلاک
کچی شراب سے ایک شخص ہلاک

By

Published : Jan 27, 2020, 9:49 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:51 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپور میں حکومت کی سختی کے باوجود ضلع میں ملاوٹ والی شراب کا کاروبار بند نہیں ہو رہا ہے۔

ضلع میں زہریلی شراب پینے سے ایک نوجوان کی موت کا واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین نے نوجوان کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

کچی شراب سے ایک شخص ہلاک

اہل خانہ کے مطابق راجارام اور اجے بہادر نامی نوجوان دھورےمئو گاؤں میں کچی شراب پینے گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس گھر آئے جس کے بعد ان کی حالت نازک ہو گئی۔

نازک حالت میں اہل خانہ نے دونوں نوجوانوں کو ہسپتال لے جارہے تھے اسی دوران راجارام کی موت ہوگئی۔

یہ معاملہ املیہ سلطان پور تھانہ کے دھورےمئو گاؤں کا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details