پروفیسر محمد حسن نے اپنی پوری زندگی اردو ادب کے نام کی۔ انہوں نے نئی نسل کو آئینہ دکھایا تاکہ وہ بھی اردو زبان کو پڑھیں۔ پروفیسر حسن نے اردو زبان کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ کے دارالعلوم وارثیہ مدرسہ میں 'این سی پی یو ایل دہلی اور ایچ جی فاونڈیشن کے اشتراک سے بعنوان "ترقی پسند تحریک کے سپاہ سالار پروفیسر محمد حسن" پر سیمینار منعقد کیا گیا۔
سمینار کی صدارت کر رہے شمس الحسن نے کہا کہ پروفیسر محمد حسن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو ادب کے نام کی، جو نئی نسل کیلئے نئی راہ ہے ۔
پروفیسرحسن اترپردیش کے ضلع بدایوں کے ایک زمیندار گھرانے میں 1926 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو ادب کی خدمت میں گزار دی۔ ان کی تعلیم لکھنؤ یونیورسٹی سے ہوئی، جہاں انہوں نے ایم اے، ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔