اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس تصادم میں ایک گرفتار، ایک فرار - پولیس تصادم

نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں آج علی الصبح نوئیڈا پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم ہوا جس میں ایک کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

One arrested, one escaped in a police encounter early in the morning
نوئیڈا: پولیس تصادم میں ایک گرفتار ایک فرار

By

Published : Jul 18, 2020, 4:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں آج پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق صبح کے وقت موٹرسائیکل پر سوار دو بدمعاش ایک شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے۔

نوئیڈا: پولیس تصادم میں ایک گرفتار ایک فرار

اس کی اطلاع ملنے پر چوکی انچارج اٹا پیر سیکٹر 18 نے ان شر پسندوں کا تعاقب کیا۔جو آگے چل کر تصادم پر ختم ہوا۔

دونوں طرف سے گولیاں چلیں جس میں تری لوک پوری دہلی کے ساجد عرف پووا نامی ایک بدمعاش کو زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نوئیڈا: پولیس تصادم میں ایک گرفتار ایک فرار

ساجد پر این سی آر میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ بدمعاش سے ایک پستول 315 بور اور کارتوس، لوٹ کا موبائل اور یمہا آر ون موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا، جس کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details