اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں بھی آج عید گاہ میں ساڑھے سات بجے عید کی نماز ادا کی گئی، اس بیج محض آٹھ لوگوں نے عید گاہ پر نماز ادا کی یہ وہی عید گاہ ہے جہاں پر لوگوں کا ہجوم رہتا تھا سینکڑوں کی تعداد میں لوگ نماز ادا کرنے یہاں پر آتے تھے، عالم یہ ہوتا تھا کہ یہاں پیر رکھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھی۔
ہردوئی: عید کے روز کہیں خوشی تو کہیں مایوسی - پہلے جیسی خوشیاں نظر نہیں آئیں
ملک بھر میں آج عیدالفطر کا تہوار منایا جارہا ہے، اس مرتبہ عید میں کہیں لوگ خوش ہیں تو کہیں مایوس نظر آرہے ہیں۔
عید کے روز کہیں خوشی تو کہیں مایوسی
لیکن اس مرتبہ نا تو عید گاہ میں لوگ نظر آئے اور نہ ہی لوگوں کے چہروں پر پہلے جیسی خوشیاں نظر نہیں آئیں۔ جو لوگ عید گاہ میں نماز ادا کر رہے تھے ان کے چہرے پر بھی مایوسی نظر آئی۔