امروہہ مسلم کمیٹی کے بینر تلے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں امروہہ شہر کے سماجی کارکنوں، سیاسی اور تعلیم و تدریس اور طب پیشے سے وابستہ مشہور شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
امروہہ: یوم جمہوریہ کے موقع پراعزازی تقریب کا اہتمام - مفتی عفان
اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مسلمانوں کی سب سے نمائندہ تنظیم 'مسلم کمیٹی' کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں متعدد افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلم کمیٹی نے اعزاز کی تقریب کا اہتمام کیا
اس موقع پر تعلیم، طب، سماجی خدمت، سیاست، کاروبار اور صحافت سے وابستہ نمایاں افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس اعزازی پروگرام میں مفتی عفان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔