اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Gov On Navratri and Ram Navami نوراتری اور رام نومی پوجا کے لیے یوپی کے تمام اضلاع کو ایک لاکھ روپیے کی رقم دینے کا حکم، اپوزیشن کا طنز - وپی حکومت ایک لاکھ روپیے دے گی

اتر پردیش حکومت نے نوراتری اور رام نومی پوجا کے لیے یوپی کے تمام اضلاع کو ایک لاکھ روپیے کی رقم دینے کا حکم دیا ہے، جس پر اپوزیشن نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوپی حکومت کو ایک لاکھ روپیے کی جگہ دس کروڑ دینا چاہیے تاکہ تمام مذاہب کا تہوار منایا جاسکے۔

UP Gov On Navratri and Ram Navami
UP Gov On Navratri and Ram Navami

By

Published : Mar 14, 2023, 8:12 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر سیاحت اور ثقافت جے ویر سنگھ نے کہا کہ 22 سے 30 مارچ 2023 تک چیتر نوراتری ؍ رام نومی کے موقع پر یوپی کے محکمہ ثقافت کی جانب سے تمام اضلاع میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ثقافتی پروگرام پیش کرنے والے فنکاروں کو اعزازیہ کی ادائیگی کے لیے ہر ضلع کو ایک لاکھ روپیے کی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔ ثقافتی پروگراموں کے انعقاد سے متعلق دیگر انتظامات ضلع سیاحتی اور ثقافتی کونسل اپنی سطح پر یقینی بنائے گی۔ چیتر نوراتری ؍ شری رام نومی کے موقع پر پرنسپل سکریٹری ثقافت اور سیاحت مکیش میشرام نے تمام ضلع مجسٹریٹس اور ڈویژنل کمشنروں کو ثقافتی پروگراموں اور دیگر انتظامات کے انعقاد کے لیے ضروری ہدایت جاری کی ہیں۔

اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کو ایک لاکھ کی جگہ 10 کروڑ روپیے دینا چاہیے تاکہ سبھی مذاہب کے افراد اپنے طور پر تہوار منا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:

جس میں کہا گیا ہے کہ چیتر نوراتری کی تاریخوں کے دوران، حکومت کو ان پروگراموں میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائے اور اس پوری مدت کے دوران دیوی مندروں اور شکتی پیٹھوں میں درگا سپتشتی کا پاٹھ، دیوی گائن اور دیوی جاگرن پروگرام منعقد کرایا جائے۔ ہر مقام پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے صفائی، پینے کے پانی، سکیورٹی، ساؤنڈ، لائٹ اور قالین وغیرہ کے انتظامات کیے جائیں۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل کے لیے حکومتی سطح پر محکمہ ثقافت کے جوائنٹ سکریٹری اور رینو رنگ بھارتی کو ڈائریکٹریٹ آف کلچر کی سطح پر نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست یہ پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ جب پوجا اور ہندو مذہب کے تہوار میں پروگرام منعقد کرنے کے لیے سرکاری بجٹ سے ہر ضلع کو ایک ایک لاکھ روپیہ دیا جائے گا۔ وہیں اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کو ایک لاکھ کی جگہ 10 کروڑ روپیے دینا چاہیے تاکہ سبھی مذاہب کے افراد اپنے طور پر تہوار منا سکیں۔ بھاجپا حکومت تہواروں پر فری سیلنڈر دے اور اس کی شروعات رام نومی سے ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details