اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحافی سے رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار - جی پی این 7 کے ایڈیٹر عاشقین قریشی

امروہہ میں ایک افسر کو صحافی سے رشوت لینا مہنگا پڑا۔ صحافی نے اس کی اطلاع اینٹی کرپشن ٹیم کو دی جس کی وجہ سے افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

صحافی سے رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار

By

Published : Sep 25, 2019, 9:19 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:37 AM IST

جس کے بعد پورے محکمے میں ہلچل مچ گئی۔اترپردیش کے ضلع امروہہ کے انفارمیشن محکمے کے افسر کو ایک اخبار کے صحافی سے پانچ ہزار کی رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔

اخبار جی پی این 7 کے ایڈیٹر عاشقین قریشی کے انفارمیشن محکمے کے افسر نے انہیں خبار جمع نہ کرنے کی صورت میں ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ جس کے بعد اُنہوں نے تمام اخبار اور کاغذات جمع کرا دیے تھے ۔

صحافی سے رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار

ان کا اخبار 15 دن میں ایک بار نکلتا ہے اس کو لیکر محکمہ انفارمیشن افسر بھوپیندر سنگھ یونس اکبر کو روزنامے کرنے اور نوٹس کو واپس لینے کے لیے پیسے مانگ رہا تھا جس کی شکایت اُنہوں نے اینٹی کرپشن ٹیم سے کی۔

ان کی شکایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمے کے افسر بھوپیندر سنگھ کو پانچ ہزار کی رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details