علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے گورکھپور کے بی آر ڈی کالج کے سابق ڈاکٹر کفیل خان کو رہائی سے قبل ہی این ایس اے لگا دیا گیا۔
ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگایا گیا - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی
معروف ماہر امراض اطفال و ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر کفیل خان پر اترپردیش حکومت کی جانب سے نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) لگا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کفیل
ڈاکٹر کفیل خان کو اتر پردیش ایس ٹی ایف نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔ آج ہی ان کی رہائی ہونے والی تھی اور عدالت نے ان کی رہائی کا پروانہ بھی جاری کر دیا تھا۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 7:40 AM IST