بلند شہر سے تعلق رکھنے والی 63 برس کی دل کی مریضہ ساوتری دیوی کی دھڑکنیں 24 پر پہنچ گئی تو انہیں فوراً پیس میکر لگانے کی ڈاکٹر نے صلاح دی۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں پیس میکر لگوانے کا خرچ کافی زیادہ تھا، لیکن آیوشمان کارڈ اسکیم کے تحت ساوتری دیوی کا میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں مفت علاج ہوا اور پیس میکر کا خرچ بھی کافی کم رہا۔
خاص بات یہ رہی کہ میرٹھ میڈیکل کالج میں پیس میکر لگانے کا یہ پہلا کیس تھا، جس کے بعد اب لکھنؤ اور کانپور کے بعد مغربی یوپی میں سرکاری سطح پر میرٹھ میڈیکل کالج اس طرح کی سہولیات کی شروعات کرنے والا پہلا میڈیکل کالج بن گیا ہے۔