ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی پولیس نے جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے نقلی نوٹ اور ان کے بنانے کے سازو سامان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ بتادیں کہ مظفر نگر کی شہر کوتوالی پولیس نے ہفتے کی صبح نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمان انمول، انیکیت اور دیپک کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے جعلی نوٹ بنانے والے اس گروہ کی جانب سے ایک پرنٹر، ہزاروں روپیے کے نقلی نوٹ اور نقلی نوٹ بنانے کا سازوسامان برآمد کیا۔
مظفرنگر سی او سیٹی کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ گروہ گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع میں سرگرم تھا جوکہ پرنٹر کی مدد سے گلابی اور ہرے رنگ کے کاغذ پر پانچ سو اور دو سو کے نقلی نوٹ بنانے کے کام کو انجام دے رہا تھا۔