اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Slams Yogi Govt عوام نہیں پولیس والوں کی آمدنی میں ہوا اضافہ، اکھلیش - یوگی حکومت پر تنقید

اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کہتے ہیں کہ عام آدمی کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے، جب کہ عام آدمی نہیں بلکہ پولیس والوں کی آمدنی میں ضروراضافہ ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 2, 2023, 7:57 PM IST

فیروزآباد: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام نہیں بلکہ پولیس اہلکار کی آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے یہاں پہنچے ایس پی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلی کہتے ہیں کہ عام آدمی کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے لیکن عام آدمی نہیں بلکہ پولیس والوں کی آمدنی میں ضروراضافہ ہوا ہے۔ لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں حکومت جھوٹے اعداد سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کو روزگار کے نام پر جھوٹے خواب دکھائے جارہے ہیں۔ بدعنوانی اور مہنگائی شباب پر ہیں۔ وزیر اعلی عام آدمی کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کرتے ہیں جو پوری طرح جھوٹ ہے اتنا ضرور ہے کہ ریاست کے پولیس اہلکار کی آمدنی دوگنی ضرور ہوئی ہے۔ کسان بھی پریشان ہیں۔ ژالہ باری اور بارش سے فصلوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔لیکن کوئی سننے دیکھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کسانوں کی دشمن ہے بڑے لوگوں کی سرمایہ داروں کی حکومت ہے جو اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے امریکن کمپنی کو کروڑوں کا ٹھیکہ دیتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا ان کی پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں لڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details