محکمہ صحت ضلع کے تمام صحت مراکز کے ساتھ ساتھ کلسٹرز تشکیل دے کر ویکسینیشن مہم چلائے گا۔ اس کے تحت لوگوں کا رجسٹریشن کرایا جائے گا اور فائدہ اٹھانے والے بغیر کسی پریشانی کے قریبی کیمپ میں ویکسین لے سکیں گے۔
بغیر سلاٹ بک کئے لگیں گی ویکسین گوتم بودھ نگر ضلع محکمہ صحت اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے باریکی سے منصوبہ تیار کررہا ہے۔ یہ منصوبہ اتوار تک مکمل ہوجائے گا۔
در اصل ضلع میں ویکسینیشن کی رفتار میں سلاٹ بکنگ ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ لوگوں کو سلاٹ نہیں ملتے ہیں۔ اسی لئے ضلعی انتظامیہ نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں : علی گڑھ: بھوک سے تڑپ کر ہڈی کا ڈھانچہ بن گئے، لیکن کورونا کے خوف سے باہر نہیں نکلے
یکم جولائی سے لوگوں کو اس مشن کے تحت سلاٹ بکنگ نہیں کرنی ہوگی۔ اس سے مکینوں کو 2 فوائد حاصل ہوں گے۔ مستفید افراد اپنے آس پاس کے قریبی کیمپ میں ویکسینیشن کے اہل ہوں گے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے رہائشی بغیر سلاٹ بکنگ کے بھی مفت ویکسین حاصل کرسکتے ہیں-