اتر پردیش میں آئندہ چندماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔
جن ستا دل لوک تانترک پارٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جن ستہ دل لوک تانترک پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر کے این اوجھا کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست بھر میں سو نشستوں پر انتخابات لڑےگی
ڈاکٹر ان او جھا اور ایم ایل سی کنور اکشے پرتاپ سنگھ عرف گوپال سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش میں 100 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔
نوئیڈا کے آج گیسٹ ہاؤس،سیکٹر 38 اے میں پارٹی کے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتہ ہوئے انہو ں نے اس بات کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
جن ستا لوک تانترک پارٹی کی جائزہ میٹنگ کے دوران کئی اضلاع کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ جائزہ میٹنگ کے دوران ضلعی صدر ستیش چوہان نے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پارٹی کی کار کردگ کی تعریف کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں نے کہا کہ ان کی پارٹی گوتم بدھ نگر سمیت مغربی اتر پردیش میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہماری پارٹی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے کام کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی پارٹی کے قومی صدر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا بھی نوئیڈا آئیں گے۔
مزید پڑھیں:'اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر حکومت تبدیلی مذہب کو موضوع بحث بنا رہی ہے'
اس موقع پر گوتم بدھ نگر ضلع صدر ستیش چوہان،پرنسپل جنرل سکریٹری ٹھاکر یوراج سنگھ آلوک،نوئیڈا مہا نگر صدر کرشن کانت سنگھ (کے کے) سنگھ،اقلیتی سیل کے صدر سلیم الدین علوی،لوکیش چوہان، انکت چوہان،راجیش سنگھ بھدوریا سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے-