نوئیڈا میں صفائی ملازمین میونسیپل اتھارٹی کے خلاف اپنی جائز مانگیں پوری نہ ہونے کے سلسلے میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران پولیس نے ملازمین پر لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد احتجاجیوں نے پر تشدد شکل اختیار کر لی۔
پولیس کی لاٹھی چارج کے بعد صفائی ملازمین نے نوئیڈا میونسیپل اتھارٹی کی طرف جانے والے راستوں کو بلاک کر دیا اور مظاہرے جاری ہیں۔
صفائی ملازمین کا کہنا ہے 'اتھارٹی اور پولیس کا رویہ غیر آئینی ہے اور یہ آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے، اپنے حقوق کے لئے عوام کی تحریک آئینی حق ہے اور ہم لوگ اس لڑائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کرتے ہیں'۔