ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں دوسرے روڈ سیفٹی ہفتہ کا آج سے آغاز کیا گیا ہے ۔یہ روڈ سیفٹی 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس روڈ سیفٹی مہم کا مقصد لوگوں کو ٹریفک کے قوانین سے آگاہ کرنا اور ٹریفک کے اصولوں پر عمل آوری کو یقینی بنانا ہے ۔تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔اس دوران شہری ٹریفک قوانین پر عمل آوری کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں حوادث سے بچنے کے لئے آگاہ کرینگے ۔
روڈ سیفٹی ویک کے تحت لوگوں کے درمیان محفوظ ڈرائیونگ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔اس دوران روڈ سیفٹی کے لئے تشہیری بائیک بھی روانہ کی گئی جو اے آر ٹی آفس سے شروع ہوکر کر ٹریفک آفس پر ختم ہوئی۔