اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس کی لاپروائی، گمشدہ لڑکے کی آخری رسومات بھی ادا کر دی

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس کی ایک بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ ایک 20 سالہ لڑکا جو 21 دن پہلے لاپتہ ہوا تھا۔ والدین بیٹے کی تلاش میں تھانہ سیکٹر 39 اور پولیس چوکی کا چکر کاٹ رہے تھے۔ لیکن اسی بیچ پولیس نے گمشدہ لڑکے کی آخری رسومات بھی ادا کر دی۔

the negligence of the police also performed the last rites of the missing boy
نوئیڈا پولیس کی لاپروائی، گمشدہ لڑکے کی آخری رسومات بھی ادا کر دی

By

Published : Sep 7, 2020, 4:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں دونوں تھانوں سیکٹر 39 اور سیکٹر 49 کے مابین باہمی ربط نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ والدین اپنے بیٹے کی آخری رسومات سے محروم رہ گئے۔

نوئیڈا پولیس کی لاپروائی، گمشدہ لڑکے کی آخری رسومات بھی ادا کر دی

بتایا جارہا ہے کہ ایک 20 سالہ لڑکا 21 دن پہلے لاپتہ ہوا تھا۔ والدین بیٹے کی تلاش میں تھانہ سیکٹر 39 اور پولیس چوکی کا چکر کاٹ رہے تھے۔ اسی دوران نوجوان کی لاش بسرکھ پولیس اسٹیشن کے علاقے سے ملی اور پولیس نے بھی اسے ایک لاوارث شخص کی طرح آخری رسو مات بھی ادا کر دی۔

اب پولیس افسران اس معاملے میں تحقیقات کی بات کر رہے ہیں اور والدین کو ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

کیا آپ نے ایسا 'نایاب کلیکشن' کبھی دیکھا ہے؟

درحقیقت، 20 سالہ وشال یادو 17 اگست کو سیکٹر 45 صدر پور میں جے سی بی مشین سیکھنے گیا تھا۔ وہاں اس کی جے سی بی کے ڈرائیور سکندر سے لڑائی ہوئی۔ اس کے بعد اس نے رات کے وقت گھر والوں کو فون کیا اور کہا کہ میں گھر آرہا ہوں۔ لیکن اس کا موبائل بند ہو گیا اور تب سے وہ لاپتہ تھا۔

کافی تلاشی کے بعد 20 اگست کو اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن 39 میں اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔ ہفتوں چکر کاٹنے کے بعد گھر والوں نے سیکٹر 39 میں مظاہرہ کیا۔

جب افسران کو اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اس معاملے کی تفتیش کی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وشال کو 17 اگست کو مارا گیا تھا اور وشال کی لاش بسرکھ پولیس اسٹیشن کے علاقے سے ملی ہے۔ صرف یہی نہیں، پولیس نے وشال کی آخری رسومات بھی ادا کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details