پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے 40 لاکھ نقد رقم اور ڈیسک ٹاپس وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔
گزشتہ 25 مئی کو پولیس نے ایتھم ٹاور میں غیر قانونی طور پر چلنے والے ٹیلیفون ایکسچینج کو بے نقاب کیا تھا، جس کا سرغنہ اویش عالم تھا۔ یہ لوگ بھی اسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر پولیس لوکمار نے بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن سیکٹر 58 نے سیکٹر 62 میں واقع ایتھم ٹاور پر چھاپہ مارا۔ یہاں پر اے بی این آئی ٹی سلیوشن کے نام سے ایک کال سینٹر اور جعلی ٹیلی فون ایکسچینج چل رہا تھا۔
مزید پڑھیں:
لو کمار نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے شاہ نور اور انکش واہی نامی دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی نشاندہی پر 40 لاکھ نقد رقم اور ڈیسک ٹاپس وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔