پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر کی ہدایات کی روشنی میں کویڈ پروٹوکول پر عمل آوری کے لیے اے سی پی 2 نوئیڈا رجنیش کمار کی قیادت میں پولیس فورس نے کھوڑا تیراہے سے 07 کلومیٹر پیدل مارچ کیا۔
اس دوران عوام، کاروباریوں اور دکانداروں سے انتظامیہ کی گائیڈ لائن اور کوڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ لوگوں کو پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی۔
پولیس نے لوگوں کو پروٹوکول کے بارے میں بتایا اور اس پر عمل کرنے کے لیے بیداری مہم بھی چلائی لیکن بغیر ماسک لگائے باہر نکلنے والوں کو وارننگ بھی دی گئی۔