نوئیڈا سیکٹر 8 میں واقع جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی محمد راشد قاسمی نے گزشتہ روز عیدالضحیٰ کے پیش نظر نوئیڈا کے عوام سے حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کے بجائے اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں ساتھ ہی سماجی فاصلہ کا خیال رکھے اور ماسک استعمال کریں۔
مفتی محمد راشد قاسمی نے کہا ہے کہ وزارت صحت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے فریضے کو انجام دیا جائے اور قربانی کے دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، قربانی کے مقامات پر پردہ لگا کر قربانی کی جائے تاکہ کسی کو کوئی دقت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فضلات کو مختص مقام تک پہنچا دیا جائے اور صفائی کا پورا خیال رکھا جائے۔