نوئیڈا: اترپردیس کے نوئیڈا میٹرو پولیٹن کانگریس کمیٹی کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں نوئیڈا سیکٹر 19 میں واقع سٹی مجسٹریٹ کے دفتر میں گورنر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس کے بعد میٹرو پولیٹن کانگریس کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں نوئیڈا میٹرو پولیٹن کانگریس کمیٹی کی جانب سے موجودہ ریاستی حکومت کے ذریعہ اتر پردیش زمینداری کے خاتمے اور لینڈ سسٹم ایکٹ 1950 کی مختلف شرائط کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر رام کمار تنور نے کہا کہ 'یہ ایکٹ اس لیے لایا گیا تھا کہ کوئی بااثر شخص اپنی منی پاور اور طاقت سے کسی کمزور شخص کی زمین پر زبردستی قبضہ نہ کرے۔ لیکن موجودہ حکومت اس ایکٹ کی شرائط کو ختم کرنے جا رہی ہے جس کی وجہ سے بڑے تاجر اور صنعت کار اپنی طاقت اور پیسے کی وجہ سے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے، جس کا چھوٹے، درمیانے اور کمزور طبقے پر بہت برا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کی تکالیف اور مایوسی کو دیکھ کر کانگریس پارٹی اس کی سخت مخالفت کرتی ہے۔