اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی: شکیل سیفی - حکومت کی پالیسیوں سے پریشان

شکیل سیفی نے کہا کہ برسراقتدار جماعت جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام کر رہی ہے۔ ہر انسان اپنے حقوق کی لڑائی کے لیے سڑکوں پر ہے۔ حقوق کی لڑائی لڑنے والے کو موجودہ حکومت جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ کسان سمیت سماج کا ہر طبقہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔

سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی: شکیل سیفی
سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی: شکیل سیفی

By

Published : Sep 11, 2021, 4:19 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا مہا نگر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر شکیل سیفی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرتی نظر آرہی ہے۔ اتر پردیس کو سماج وادی پارٹی ہی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔

سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی: شکیل سیفی

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ عوامی حمایت سے سماج وادی پارٹی اس بار بڑی جیت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی اور ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔

شکیل سیفی نے کہا کہ اتر پردیش کی عوام باشعور ہے۔ انہیں اپنے بہتر مستقبل کے لیے سماج وادی پارٹی سے بہتر کوئی دوسری جماعت نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار جماعت جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام کر رہی ہے۔ ہر انسان اپنے حقوق کی لڑائی کے لیے سڑکوں پر ہے۔ حقوق کی لڑائی لڑنے والے کو موجودہ حکومت جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ کسان سمیت سماج کا ہر طبقہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔ کوئی ایسا ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے جو موجودہ حکمران پارٹی سے منسوب کیا جائے۔ ہر طرف بے چینی اور خوف و ہراس ہے۔

نائب صدر شکیل سیفی نے کہا کہ معاشی میدان میں جن دعوؤں اور وعدوں کے ساتھ بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آئی تھی، وہ سب کے سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بی جے پی پی سماج کو توڑنے کا کام کرتی ہے اور سماج وادی پارٹی عوام کو ساتھ لے کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چلنے کا مزاج رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنہ 1965 جنگ: بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد نسیم کا درد

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے دیگر سرگرم اور نوجوان رہنما سمیت لوہیا واہنی کے ضلع نائب صدر نور حسن، محمد شہزاد، ندیم سیفی، عظیم زیدی اور گڈو شاہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details