اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفت راشن تقسیم کے دوران کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل لازمی - pradhan mantri gareeb kalyan yojna

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد انتظامیہ بھی کافی محتاط ہے اور احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کے لیے زور دے رہا ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت راشن کی تقسیم
پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت راشن کی تقسیم

By

Published : Jun 20, 2020, 3:48 PM IST

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 20 جون سے 30 جون تک ضلع کی تمام راشن دکانوں پر 5 کلو چاول اور 1 کلو چنا فی کارڈ مفت تقسیم کیا جارہا ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت راشن کی تقسیم

ضلع کی تمام راشن دکانوں پر کارڈ ہولڈرز کو راشن تقسیم کرتے ہوئے وہاں پر سینیٹائیزر اور معاشرتی دوری پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی ممکن ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایم کی ہدایت پر محکمہ کے افسران مستقل طور پر راشن دکانوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

محکمہ سپلائی کے انسپکٹر کووڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے رہنمایانہ اصول پر عمل کروا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو اس عالمی وبا سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details