اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر، نوئیڈا نارتھ بلاک کے صدر اور ابھرتے ہوئے نوجوان کانگریسی رہنما جاوید خان اور نائب صدر اشرف خان عرف فوجی نے کانگریس کے قدآور رہنما اور اور سابق وزیر سلمان خورشید کی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سلمان خورشید سے نوئیڈا کے کانگریسی رہنما جاوید خان کی ملاقات اس موقع پر سلمان خورشید نے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ کانگریس میں مختلف عہدوں پر نوجوانوں کی تقرری ہو رہی ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانوں کی دلچسپی کانگریس کی جانب بڑھ رہی ہے جو اچھی علامت ہے، بہت جلد یہ نوجوان کارکن اور ذمہ دار کانگریس کو بلندی تک لے جائیں گے۔
سلمان خورشید سے نوئیڈا کے کانگریسی رہنما جاوید خان کی ملاقات واضح رہے کہ نوئیڈا میں جاوید خان نے کافی کم عرصے میں شہرت حاصل کی ہے اور نوئیڈا گوتم بدھ نگر کے صف اول کے کانگریسی رہنما کے طور پر اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔
نوجوان اور متحرک ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ مقام حاصل کیا، ممکن ہے آگے چل کر انہیں بڑی ذمہ داریاں بھی ملیں گی۔