پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈیبٹ کارڈز کا کلون بنا کر لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے رقم صاف کرنے والے گروہ کے دو ملزم سیکٹر 110 میں گھوم رہے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد پولیس نے سیکٹر 110 کا محاصرہ کرلیا اور دونوں ملزمین کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
پولیس کی تفتیش میں ملزمین کی شناخت بھنوٹا گاؤں کا فیروز اور تلپتا کا رہائشی سچن شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، سات کارڈ ریڈر مشین، دو گرین وال کارڈ ریڈر، دو مائیکرو کیمرہ سسٹم، 69 خالی ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز، کلوننگ ڈیوائسز کے لئے ٹول کٹ اور 2.50 لاکھ روپے کیش برآمد کرلئے۔ دونوں ملزمین کے خلاف مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی کے 7 مقدمات درج ہیں۔