اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: میلادالنبیؐ کے جلوس میں مبینہ نعرہ، جانچ کا مطالبہ - نوئیڈا کی خبریں

سماجی کارکن محمد فاروق نے کہا کہ اس کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے کہ پولیس کی اتنی بڑی نفری کے باوجود مبینہ نعرہ بازی کیسے ممکن ہوئی۔پولیس نے اسی وقت نوٹس کیوں نہیں لیا اور اگر پاکستان زندہ آباد کے نعرے نہیں لگے تو پھر وہ عناصر کون ہیں جو ہمارے آپسی اتحاد اور یکجہتی کو درکنار کرتے ہوئے مذہبی منافرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میلادالنبیؐ کے جلوس میں مبینہ نعرہ، جانچ کا مطالبہ
میلادالنبیؐ کے جلوس میں مبینہ نعرہ، جانچ کا مطالبہ

By

Published : Oct 22, 2021, 9:07 PM IST

عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے دوران نوئیڈا میں پاکستان زندہ آباد کے مبینہ نعرے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ہندو تنظیمیں کچھ حد تک کامیاب بھی رہیں۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین مسلم نوجوانوں کے خلاف کیس درج کرکےانھیںجیل بھی بھیج دیا ہے۔تاہم اب اس سازش کی پرتیں دھیرے دھیرے کھلنے لگی ہیں۔

میلادالنبیؐ کے جلوس میں مبینہ نعرہ، جانچ کا مطالبہ

اس تناظر میں اتحاد المسلمین کے صدر اور نوئیڈا کے معروف سماجی کارکن محمد فاروق نے کہا کہ اس کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے کہ پولیس کی اتنی بڑی نفری کے باوجود مبینہ نعرہ بازی کیسے ممکن ہوئی۔پولیس نے اسی وقت نوٹس کیوں نہیں لیا اور اگر پاکستان زندہ آباد کے نعرے نہیں لگے تو پھر وہ عناصر کون ہیں جو ہمارے آپسی اتحاد اور یکجہتی کو درکنار کرتے ہوئے مذہبی منافرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بریلی: فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف تاجروں کا احتجاج

محمد فاروق نے کہا کہ کوئی بھی دشمن ہمارے قومی اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کر کے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔اگر جلوس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے ہیں اور یہ ثابت ہوتا ہے تو یقیناً نعرہ لگانے والوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔لیکن اگر ایسا نہیں ہوا اور کسی نے شرارت کے تحت ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی ہے تو اسے اس سے بھی زیادہ سخت سزا ملے تاکہ کوئی دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی بھی نا سوچے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ غلط ہوا ہے تو انہیں سزا ملنی چاہیے۔ لیکن جنہوں نے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے اس کی بھی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے تاکہ سچائی سامنے آ سکے ۔

محمد فاروق نے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے ، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔نوئیڈا کے آباد ہونے کے بعد سے یہاں دونوں فرقے کے لوگ بڑے امن سکون اور چین سے رہ رہے ہیں۔فرقوں میں باہمی اعتماد کے تانے بانے کافی مضبوط ہیں ایک دوسرے کی تہواروں میں ملنا ملانا جاری رہا ہے۔ پھر اچانک یہ کون سے عناصر ہیں جنہوں نے نفرت اور منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔

محمد فاروق نے کہا کی 'میں مقامی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کی ویڈیو کی ایکسپرٹ سے جانچ کر کے سچائی سامنے لائی جائے اور اس میں جو بھی ملوث ہیں ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ نوئیڈا کا آپسی اتحاد اور بھائی چارہ قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details