اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سڑک پر نہ آرتی کی جائے اور نہ جمعہ کی نماز' - مسلمان

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں انتظامیہ نے گذشتہ دنوں یہ حکم جاری کیا ہے کہ سڑک پر نہ آرتی کی جائے اور نہ جمعہ کی نماز ادا کی جائے۔

'سڑک پر نہ آرتی کی جائے اور نہ جمعہ کی نماز'

By

Published : Jul 31, 2019, 6:59 PM IST

انتظامیہ کے اس حکم کے بعد بجرنگ دل کے ضلعی صدر گورو شرما نے کہا کہ ہندو اور مسلمانوں کے روایتی اور مذہبی پروگرام جو ہوں گی ، انتظامیہ سے اس کی اجازت لینی ضروری ہے۔

رواں برس مسلمانوں کا تہوار عیدالضحیٰ ہندؤں کے کلنڈر ساون ماہ میں منایا جانے والا ہے۔اس ماہ میں ہندو حضرات شیو دیوتا کی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔

اسی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ہندو اور مسلمان دونوں گروہوں کے نمائندے کو اپنے دفتر میں مدعو کیا تاکہ دونوں مذاہب کے تہوار شہر میں خوش اسلوبی سے منائے جا سکے۔

'سڑک پر نہ آرتی کی جائے اور نہ جمعہ کی نماز'

اس کے علاو اس میٹنگ کا مقصد سڑک پر جمعہ کی نماز ادا کرنے ہنومان چالیسہ کے ورد کرنے سے متعلق تھا۔

تاہم اس خاص میٹنگ میں صرف ہندو مذہب کے نمائندے آئے جن کا تعلق 'بجرنگ دل' سے ہے۔ جب کہ مسلمانوں کی جانب سے میرمحمد فرقان کی قیادت میں مسلمانوں کے وفد نے ضلع انتظامیہ سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بجرنگ دل کے ضلع کور آرڈینیٹر گورو شرما نے کہا عید اور جمعہ کی نماز سڑک پر ادا کی جائے گی، اور اس دوران وشو ہندو پریشد یا بجرنگ دل کی جانب سے نہ احتجاج ہوگا اور نہ آرتی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دوسرے اگر کوئی مذہبی پروگرام ہوں گے تو ہم ضلع انتظامیہ سے اس کی اجازت لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details