اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں 'بھارت بند' غیر موثر - حکومت کے خلاف احتجاج

شہر کے 'پریورتن چوک' پر بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی لیکن پولیس نے انہیں وہیں پر روک کر حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد شہر میں حکومت کے خلاف احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا۔

لکھنؤ میں نہیں دکھا 'بھارت بند' کا اثر
لکھنؤ میں نہیں دکھا 'بھارت بند' کا اثر

By

Published : Dec 8, 2020, 9:08 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج بھارت بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی اعلی افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کر کے سخت ہدایت جاری کر دی تھی۔

لکھنؤ میں نہیں دکھا 'بھارت بند' کا اثر

وزیر اعلی نے کہا تھا کہ 'بھارت بند کے نام پر کوئی بھی زبردستی دکان یا بازار بند نہیں کروا سکتا۔'

دراصل لکھنؤ میں صبح سے ہی پولیس اور ضلع انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشن، بس اڈہ اور سبھی چوراہوں پر سخت اقدامات کئے تھے تاکہ کسی بھی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

لکھنؤ میں نہیں دکھا 'بھارت بند' کا اثر

شہر کے 'پریورتن چوک' پر بائیں بازو کے کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی لیکن پولیس نے انہیں وہیں پر روک کر حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد شہر میں حکومت کے خلاف احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا۔

لکھنؤ میں پولیس نے سخت اقدامات کیے تھے لیکن عوام بھارت بند کے اعلان کی وجہ سے باہر نہیں نکلیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی تقریبا سبھی بازار و دکان پہلے کی طرح کھلے رہیں۔

لکھنؤ میں نہیں دکھا 'بھارت بند' کا اثر

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بھارت بند مؤثر

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کیا، جس کے چلتے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ آج کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا لیکن پولیس و ضلع انتظامیہ نے پہلے سے ہی حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details