دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ بیان کہ 'حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے' یہ غلط ہے۔ پردہ اسلام میں واجب ہے اور قرآن اس کا حکم دیتا ہے۔ Karnataka High Court Uploads Hijab Ban
دارالعلوم دیوبند نے حجاب معاملے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 'قومی اور ملی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سُپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔