اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری اسکولوں میں غریب بچے داخلے سے محروم - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کانگریس کے بلاک صدر شہاب الدین نے ضلع مجسٹریٹ سے جھوپڑ پٹی (سلم بستیوں) کے بچوں کوسرکاری اسکولوں میں داخلہ نہ دینے کی شکایت درج کرائی ہے۔

سرکاری اسکولوں میں غریب بچے داخلہ سے محروم

By

Published : Jul 8, 2019, 5:39 PM IST

مہانگر کانگریس کے بلاک صدر شہاب الدین نے ضلع محسٹریٹ کو تحریری شکایت میں کہا کہ' جھگی کے بچے مالی اعتبار سے کافی کمزور ہے اوعر ان کے پاس وسائل کی بھی کمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں والدین اپنے بچوں کو شہر کے مہنگے اسکولوں میں داخلہ دلنے سےقاصر ہیں۔ایسی صورت میں ان غریب بچوں کے لیے سرکاری اسکول ہی واحد متبادل ہےلیکن وہاں بھی ان بچوں کو داخلہ سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

شہاب الدین نے کہا کہ ان سرکاری اسکولوں کےعلاوہ سیکٹر12واقع جی آئی سی کالج بھی انہیں کے نقص قدم پرعمل پیرا ہے اور داخلہ سے منع کردے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اسکوں میں داخل نہ دینے کے سبب سیکڑوں بچے بنیادی تعلیم سےمحروم ہو رہے ہیں۔

شہاب الدین نے ضلؑ مجسٹریٹ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان بچوں کوسرکاری اسکولوں میں داخلہ دینے کا حکم صادر کریںتاکہ غریب بچے اپنے تعلیمی حقوق سے محروم نہ ہوں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details