ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد پرنسپل سیکریٹری عامر سبحانی شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین سمیت تمام افسران کے ساتھ محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعے ریاست کے اقلیتوں کے لیے چلائے جا رہے منصوبوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتی منصوبے کا جائزہ لیا - محکمہ اقلیتی فلاح کے
وزیر اعلی نتیش کمار نے اقلیتوں کے لیے چلائے جارہے منصوبوں کے جائزہ میٹنگ میں افسران اور شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پورے ریاست میں وقف کی زمینوں کا انتخاب کر حکومت کو مہیا کرائیں تاکہ اس پر جلد سے جلد اقلیتی رہائشی اسکول تعمیر کرائی جاسکے
وزیراعلی نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے جو منصوبے چلائے جارہے ہیں ان پر تیزی سے کام ہو انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں وقف بورڈ کی ایک عمارت بنانے کے لیے جلد سے جلد کام شروع کرے اور وقف بورڈ اس کے لیے اپنی زمین مہیا کرائے۔
انہوں نے پٹنہ میں بننے والے ملٹی پرپس عمارت انجمن اسلامیہ حال کے تعمیری کام میں تیزی لانے کی بھی افسران کو ہدایت دی۔
انہوں نے افسران سے پوچھا کہ ہاسپٹل گرانٹ منصوبہ کے تحت طلبا کو اسکالرشپ کی رقم اور اشیائے خوردنی وقت پہ تقسیم ہو رہے ہیں کہ نہیں اس کی نگرانی کی جائے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں چلائے جارہے کوچنگ پروگرام کے لیے اہل اساتذہ ہی طلباء کو بڑھائیں تاکہ اور بہتر نتائج آئیں طلاق شدہ خواتین کا سروے کرا لے تاکہ منصوبے کا فائدہ دینے میں سہولت ہو وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے لیے جو قرض مہیا کرایا جارہا ہے اس کا بھی پوری طرح جائزہ لیں قرض سے کس طرح کا روزگار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قرض کی ادائیگی میں اضافہ کریں۔
ان تمام منصوبوں اور جائز میٹنگ کے تعلق سے محکمہ کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں تفصیلی اطلاع فراہم کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے اقلیتوں کے لیے چلائے جارہے منصوبوں کا جائزہ لیا اور دل کھول کر افسران کو ان میں تیزی اور بہتری لانے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کا خواب ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں اقلیتی رہائشی اسکول کی تعمیر کرائی جائے اس کے لیے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کی زمینوں کو مہیا کرانے کی بھی وزیراعلی نے ہدایت دی۔