اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابات سے قبل نتن گڈکری نے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے رادھا گووند میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کئی منصوبوں کا اعلان کیا۔

By

Published : Feb 20, 2019, 11:52 PM IST

nitin gadkari

نتن گڈکری نے 6376 کروڑ روپے سے تعمیر کی جانے والی 182 کلومیٹر کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ نتن گڈکری نے گڑھ مکتیشور میرٹھ مارگ، نجیب آباد مارگ، میرٹھ، مظفر نگر مارگ اور میرٹھ کے کالی ندی میں صفائی کرانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں حکومت کے نمامی گنگے اسکیم کے تحت 682 کروڑ کی خرچ سے کالی ندی، ابو نالا اور اوڈیم نالے کی صفائی کے لیے رقم کی منظوری کا اعلان کیا۔

انتخابات سے قبل نتن گڈکری نے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا

اس پروگرام میں اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت بی جے پی کے متعدد سینیئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں میں سڑک کے تعمیراتی کام سے عوام خوش ہیں۔ اپریل ماہ تک میرٹھ دہلی نیشنل ہائی وے 24 کی تعمیر مکمل ہو جائے گی جس کے بعد میرٹھ سے دہلی فقط 45 منٹ میں پہنچا جا سکے گا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں دہلی سے ممبئی تک ایک لاکھ کروڑ کے خرچ سے تعمیر ہونے والی شاہراہ سے متعلق بھی بتایا۔دہلی ممبئی کے درمیان شاہ راہ شروع ہونے کے بعد محض بارہ گھنٹے میں ممبئی کی مسافت طے کی جا سکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details