اردو

urdu

By

Published : Jun 16, 2020, 5:23 PM IST

ETV Bharat / state

نائجیریائی باپ کے ہاتھوں بیٹی ہلاک

نوئیڈا میں ایک نائجیریائی باپ نے اپنی 3 سالہ بچی کو پٹخ پٹخ کر منزل سے نیچے پھینک کر اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

nigeria man
nigeria man

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے مابین لڑائی میں باپ نے اپنی تین ماہ کی بچی کو پٹخ پٹخ کر ہلاک کیا اور پھر بچی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بچی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ٹیکلن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چندر کے بتایا 'ایکوٹیک 3 پولیس اسٹیشن کے تحت امپییریا ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک نائیجیریائی جوڑا رہائش پذیر ہے۔ نائیجیریا کی خاتون نے پولیس کو فون کیا اور بتایا کہ اس کا شوہر اس پر حملہ کر رہا ہے۔ جب پولیس خاتون کے شکایت کے بعد موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے پہلے اس کی تین ماہ کی بیٹی کو ہلاک کر دیا اور پھر اسے عمارت کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا، جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی'۔

یہ بھی پڑھیے
چار بجے تک کی اہم خبریں
بھارت۔ چین کے درمیان کشیدگی، تین جوان ہلاک

ہریش چندر نے بتایا 'اس خاتون کی شکایت کے بعد اس کے شوہر ٹیکلن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details