اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور :نئے جج کی تقرری پر استقبالیہ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں نئے جج کی تقرری ہونے پر بار ایسو سی ایشن کے کارکنان نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

By

Published : Nov 12, 2020, 8:39 PM IST

new district judge welcomed by bar associations in rampur
نئے جج کی تقرری پر بار ایسو سی ایشن کی جانب سے استقبالیہ

اس موقع پر بار ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے پھول مالائیں پہناکر ضلعی جج گورو کمار شریواستو کا استقبال کیا۔

رامپور بار ایسو سی ایشن کی جانب سے آج ایسو سی ایشن کے کانفرنس ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کرکے ضلعی جج گورو کمار شری واستو کو استقبالیہ دیا گیا۔

بار ایسو سی ایشن کے سینئر وکلاء نے ضلع جج کو شال پہنا کر عزت افزائی کی۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ضلع جج نے کہا کہ آپ کا تعاون رہے گا تو بار اور بنچ کے درمیان کوئی پریشانی نہیں آئے گی۔

نئے جج کی تقرری پر بار ایسو سی ایشن کی جانب سے استقبالیہ

انہوں نے کہا کہ آج کل کورونا کا دور چل رہا ہے۔

کورونا گائڈ لائنس پر عمل کریں۔ عدالتوں میں بھیڑ نہ لگائیں۔

مزید پڑھیں:”مدارس کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا”

انہوں وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو آپ میرے چیمبر میں آکر مجھ سے بات کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر بار کے سینئر رکن محمد ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے رامپور کی پہچان رامپوری ٹوپی پہناکر ضلع جج کا استقبال کیا۔

پروگرام میں شامل وکلاء نے ضلعی عدالت سے متعلق کچھ مانگیں بھی رکھیں۔ جس کو پورا کرنے کی ضلع جج نے یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details