اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس تھانے میں عاشق جوڑے کی حالت بگڑی - پولیس

دیوبند کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں سے فرار عاشق جوڑے کی پولیس تھانے میں حالت بگڑ گئی،جس سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔

پولیس تھانے میں عاشق جوڑے کی حالت بگڑی، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 6, 2019, 3:27 PM IST

گاؤں سے فرار ہو نے والے عاشق جوڑے کو جمعہ کے روز پولیس نے برآمد کرلیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ چل رہی تھی۔
اسی دوران دونوں کی حالت بگڑنے لگی، جس سے پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔

پولیس تھانے میں عاشق جوڑے کی حالت بگڑی، متعلقہ ویڈیو
آناً فاناً پولیس نےعاشق جوڑے کو مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔نوجوان کی نازک حالت دیکھتے ہوئے اسے ہائر سینٹر منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی دیہات ودھیا ساگر نے موقع پر پہنچے کر واقعہ کی معلومات حاصل کی۔بتایا جارہاہے کہ عاشق جوڑے نے زہر یلی اشیاءکھائی تھی، جس سے ان کی حالت بگڑی۔علاج کے دوران ہسپتال میں طرح طرح کی افواہوں کا بازار گرم تھا، بتایا گیا ہے کہ عاشق جوڑا کچھ دن قبل گھر سے فرار ہوا تھا۔ لڑکی کےاہلخانہ نے کوتوالی میں کیس درج کرایا تھا، جس پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جمعہ کے روز عاشق جوڑے کو گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details