ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا سامنےآنا بدستور جاری ہے۔ جمعہ کو بھی ضلع میں848 مثبت کیس درج ہوئے۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ جمعہ کو موصول ہوئی رپورٹ میں 848 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفرنگر میں کورونا کے 848 نئے کیسز درج
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے جمعہ کے روز848 نئے کیس درج ہوئے، ساتھ ہی 353 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 160 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے جمعہ کو353 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5848 ہو گئی۔ مظفر نگر میں اب تک160 سے زیادہ کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 848 نئے کیس سامنےآئے۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 12808 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔