اترپردیش کےمظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 82 نئے کیسز درج ہوئے، ساتھ ہی 58 مریض ٹھیک بھی ہوئے۔مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 82 مثبت کیس درج ہونے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔راحت اطمینان کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 58 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 860 رہ گئی۔
مظفر نگر میں اب تک 28 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 82 مثبت کیس سامنےآئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔آج 700سے زیادہ افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 82 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹزمنفی آئی ہے۔