اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Cancer Block OPD in AMU علی گڑھ میں کینسر بلاک او پی ڈی کا افتتاح - اوورین کینسر کی شروعاتی علامات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کینسر بلاک او پی ڈی کا افتتاح کیا۔ New Cancer Block OPD in AMU

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 22, 2023, 12:59 PM IST

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کا شمار ہندوستان کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہوتا ہے جہاں روزانہ گاؤں دیہات سے چار سے پانچ ہزار مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ کینسر بلاک او پی ڈی کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ کینسر ایک جان لیوا مرض ہے جو مختلف قسم کا ہوتا ہے اس کی علامات کا بروقت بتا نہ چلنے سے ہی یہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر لوگوں کو جلد کے کینسر کے بارے میں معلومات کم ہوتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اکثر جلد میں ہونے والی تبدیلیوں کو ایک عام مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ بہت سے معاملات میں، کینسر کا پتہ ایسے وقت میں چلتا ہے جب علاج ناممکن ہو جاتا ہے۔

کینسر بلاک میں او پی ڈی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ نیا او پی ڈی بلاک، کینسر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے اور انہیں دیکھ بھال کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پروفیسر محمد اکرم (چیئرمین، شعبہ ریڈیو تھیریپی) نے کہا کہ نئے کینسر او پی ڈی بلاک کو مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں کینسر کی مختلف اقسام کے مریضوں کے لئے متعدد کمرے ہیں۔

اس موقعے پر پروفیسر وینا مہیشوری (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن)، پروفیسر راکیش بھارگو (پرنسپل اور سی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج) اور پروفیسر حارث ایم خان (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ نئی سہولت سے کینسر کی جلد تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔کینسر بلاک او پی ڈی افتتاحی تقریب میں اساتذہ، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اور عملہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں: اوورین کینسر کی شروعاتی علامات

ABOUT THE AUTHOR

...view details