اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Advisory To Control Accidents سڑک حادثات پر قابو کے لئے نئی ایڈوائزری - اترپردیش کے نوئیڈا میں سڑک حادثوں

یمنا ایکسپریس وے کے بعد نوئیڈا شہر کی اہم سڑکوں پر ہلکی اور بھاری گاڑیوں کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں نوئیڈا ایکسپریس وے، ایلیویٹڈ روڈ، رجنی گندھا چوراہا سمیت 75 میٹر چوڑی سڑکیں شامل ہیںNew Advisory To Control Accidents

سڑک حادثات پر قابو کے لئے نئی ایڈوائزری
سڑک حادثات پر قابو کے لئے نئی ایڈوائزری

By

Published : Dec 23, 2022, 12:57 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں سڑک حادثوں پر قابو پانے کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔اس ایڈوائزری کی مدد سے نہ صرف سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ گاڑیوں کی رفتار پر بھی بندش لگائی جاسکتی ہے۔New Advisory To Control Accidents, Lower Speed Limit, Big Challan For Violation

سڑک حادثات پر قابو کے لئے نئی ایڈوائزری
اس ایڈوائزری کے تحت نوئیڈا ایکسپریس وے، ایلیویٹڈ روڈ، رجنی گندھا چوراہا سمیت 75 میٹر چوڑی سڑکیں شامل ہیں۔ کمانڈ کنٹرول روم، سیکٹر-94 میں نوئیڈا اتھارٹی نوئیڈا ٹریفک سیل (این ٹی سی) اور ڈی سی پی ٹریفک کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں رفتار کی حد بھی طے کی گئی ہے۔ اس رفتار کو دھند کی وجہ سے اکثر حادثات کو روکنے کے لئے لاگو کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایم ایس اور ٹریفک پولیس ان گاڑیوں کے آن لائن چالان کریں گے جو انفورسڈ سپیڈ سے زیادہ ڈرائیونگ کریں۔ یہ گائیڈ لائن 15 فروری تک پورے شہر میں نافذ رہی۔

ان سڑکوں پر لاگو قوانین:
ہلکی گاڑیوں کے لئے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بڑی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کے لئے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ۔رجنیگندھا کراسنگ سے سیکٹر-56 T پوائنٹ (MP 1 روڈ) تک ماسٹر پلان (MP) روڈ پر رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

سیکٹر-18 سے سیکٹر-60 انڈر پاس (ایم پی 2 روڈ) کالندی کنج مارگ پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

سیکٹر-122 (MP 3 روڈ) پر گاڑیوں کی رفتار 80 سے کم کر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

نوئیڈا کی تمام 75 میٹر چوڑی سڑکوں پر رفتار کی حد کو کم کر کے 60 کر دیا گیا ہے۔

روڈ نمبر-6 (سیکٹر-62 ماڈل ٹاؤن گول چکر سے سیکٹر-71 انڈر پاس) اور ڈی ایس سی (دادری-سورج پور-چھلیرا) روڈ پر گاڑیوں کی رفتار کی حد بھی 80 سے کم کر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Vehicles Collided Due To Fog علیگڑھ میں دھند کے سبب گاڑیاں ٹکرائی، دو کی موت

آج سے شہر میں نئے قوانین لاگو
نوئیڈا ٹریفک سیل کے ڈپٹی جنرل منیجر ایس پی سنگھ نے کہا کہ نئے قوانین آج سے لاگو ہو گئے ہیں۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رفتار کی حد کے بورڈ لگانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اگلے دو روز میں بورڈز لگا دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ روڈ سائیڈ ریفلیکٹرز اور پیلے رنگ کے سائن بورڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ New Advisory To Control Accidents, Lower Speed Limit, Big Challan For Violation

ABOUT THE AUTHOR

...view details