مشہور اداکار نوازالدین صدیقی پردہ سیمیں پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈز کا کردار ادا کریں گے۔
شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے شیو سینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کی زندگی پر فلم ٹھاکرے بنائی ہے۔لیڈر سے فلم ساز بنے سنجے راؤت ،نوازالدین صدیقی کے ٹھاکرے میں کام اور فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔
سنجے راؤت اب سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر جارج فرنانڈز کی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔اس میں وہ مرکزی کردار کےلئے نوازالدین صدیقی کو لینا چاہتے ہیں۔