اردو

urdu

Jafar Mir Abdullah Death لکھنؤ میں نواب جعفر میر عبداللہ کا انتقال

By

Published : Apr 19, 2023, 8:24 AM IST

نواب جعفر میر عبداللہ کا منگل کی رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ انہوں نے دارالحکومت لکھنؤ کے وویکانند اسپتال میں آخری سانس لی۔ نواب جعفر میر عبداللہ کو کربلا تالقورہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ Nawab Jafar Mir Abdullah Passes away

لکھنؤ میں نواب جعفر میر عبداللہ کا انتقال
لکھنؤ میں نواب جعفر میر عبداللہ کا انتقال

لکھنؤ: اودھ کے نواب جعفر میر عبداللہ کا منگل کی رات انتقال ہو گیا۔ نواب جعفر میر عبداللہ طویل عرصے سے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے وویکانند ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی طبیعت کافی عرصے سے خراب چل رہی تھی۔ انہیں بدھ کی سہ پہر دارالحکومت میں کربلا تالکٹورہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نواب جعفر میر عبداللہ کے انتقال پر راجدھانی میں گہرا سوگ ہے۔ وہ پرانے لکھنؤ کے شیش محل علاقے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نواب جعفر میر عبداللہ کے بھائی مسعود عبداللہ نے بتایا کہ وہ وویکانند اسپتال میں زیر علاج تھے اور یہیں انہوں نے آخری سانس لی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی نواب صاحب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Journalist MA Zafar Passed Away بہار کے سینیئر صحافی ایم اے ظفر کا انتقال، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

ایس پی لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اودھ کی تہذیب، نوابی وراثت اور شیش محل لکھنؤ کے نواب جعفر میر عبداللہ صاحب کے انتقال کے بارے میں افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ نواب جعفر میر عبداللہ صاحب کی وفات ایک دور کا خاتمہ ہے۔ دلی خراج عقیدت!" وہیں گھر والوں نے بتایا کہ نواب جعفر میر عبداللہ کی بیٹی لکھنؤ سے باہر ہے، اس کے آنے کے بعد ہی تدفین کی جائے گی۔ نواب جعفر لکھنؤ کی مشہور شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہیں تاریخ کا بہت علم تھا اور نوابوں کی تاریخ سے لے کر لکھنؤ کی کھانوں اور عمارتوں تک ان کے بیانات لیے جاتے تھے۔ غیر ملکی میڈیا بھی لکھنؤ کے ذائقوں اور تاریخ پر نواب جعفر میر عبداللہ کا انٹرویو کرنا نہیں بھولتی۔ انہوں نے لکھنؤ کے نامور لاء اسکول، مارٹنیئر کالج سے تعلیم حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details