اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں قومی سڑک سیکورٹی پروگرام کا افتتاح - ضلع مجسٹریٹ

قومی روڈ سیفٹی ماہ کے افتتاح کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنے اور سڑک حادثات میں اموات کی شرح کو کم کرنے کے نظریہ کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانا ہے۔

گوتم بدھ نگر میں قومی سڑک سیکورٹی پروگرام کا افتاح
گوتم بدھ نگر میں قومی سڑک سیکورٹی پروگرام کا افتاح

By

Published : Jan 22, 2021, 10:11 AM IST

ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے باضابطہ طور پر قومی روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز کیا، قومی روڈ سیفٹی ماہ کے پہلے دن ضلع مجسٹریٹ نے ریلی کو گرین سگنل دکھا کر روانہ کیا، تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ڈرائیوروں کو آگاہ کیا جاسکے۔

نوئیڈا میں قومی سڑک سیکورٹی پروگرام کا افتاح

قومی روڈ سیفٹی ماہ کے افتتاح کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنے اور سڑک حادثات میں اموات کی شرح کو کم کرنے کے نظریہ کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں ان کو ضلع میں انتہائی اہمیت کے ساتھ انجام دیا جائے اور حادثات کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پروگرامز کے ذریعے عوام کو ٹریفک قوانین کی معلومات فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثات میں اموات کی شرح کو کم کرنے کے مقصد سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details