اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی ماہ تغذیہ: بچوں کی پرورش پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ریاستی حکومت کا اہمیت کا حامل پروگرام قومی ماہ تغذیہ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے بچوں کی پرورش پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔

national nutrition month: urge to pay special attention to the upbringing of children
ضلع افسر کے ذریعہ پرائمری اسکول کے کیمپس میں قائم نیوٹریشن گارڈن میں پلانٹ بھی لگایا گیا

By

Published : Sep 7, 2020, 8:28 PM IST

ریاست اترپردیش حکومت کا اہمیت کا حامل پروگرام قومی ماہ تغذیہ کا بلاک دادری کے گاؤں چھیتھرا میں ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کی پرورش پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔

قومی ماہ تغذیہ: بچوں کی پرورش پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین

اس موقع پر چیف ڈیولپمنٹ افسر انیل کمار سنگھ، ضلع بیسک ایجوکیشن افسر، ضلع پنچایت افسر موجود تھے۔ اس پروگرام کے تحت اسکولوں میں نیوٹریشن گارڈن تیار کیے جائیں گے۔

دہلی میٹرو کی سروس بحال

ضلع افسر کے ذریعہ پرائمری اسکول کے کیمپس میں قائم نیوٹریشن گارڈن میں پلانٹ بھی لگایا گیا

ضلع افسر کے ذریعہ پرائمری اسکول کے کیمپس میں قائم نیوٹریشن گارڈن میں پلانٹ بھی لگایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے آنگن واڑی کارکنان کے کام کی ذمہ داریوں سے متعلق ایک مختصر ویڈیو فلم بھی لانچ کی۔ جسے آنگن واڑی کارکنان کا جوش و جذبہ بڑھانے اور عوام میں آنگن واڑی کی خدمات کے بارے میں معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر تشہیر کی جائے گی۔

ریاستی حکومت کا اہمیت کا حامل پروگرام قومی ماہ تغذیہ کا افتتاح کیا گیا

تقریب میں موجود ادارے کے نمائندوں کے ذریعہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو 3000 ماسک بھی دستیاب کرائے گئے۔ اس کام کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ ادارے کی کاوش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ادارے بھی آگے آسکتے ہیں اور اس سمت میں کام کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details