اردو

urdu

ETV Bharat / state

نشاد پارٹی کا بی جے پی سے اتحاد

ریاست اترپردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں، یہاں پر علاقائی پارٹیوں کا عمل دخل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ چار روز قبل نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجے نشاد نے اکھیلیش یادو کے ساتھ اتحاد کیا تھا، تاہم گذشتہ رات انھوں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔

By

Published : Mar 31, 2019, 7:10 PM IST

نشاد پارٹی کا بی جے پی سے اتحاد

کچھ دن قبل نشاد پارٹی کے صدر سنجے نشاد نے اکھلیش یادو کتے ساتھ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہم جس طرح سے 2018 میں گورکھپور کی سیٹ پر بی جے پی کو شکست دیا تھا، اس بار بھی انھیں زبردست شکست دیں گے۔

سنجے نشاد کے اس بیان سے اکھیلیش یادو اور ان کی ٹیم کافی خوش تھی، لیکن ان کی خوشی چار دن بھی نہیں رہ سکی۔

ذرائع کے مطابق نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجے نشاد گزشتہ رات بی جے پی کا دامن تھام لیا، جبکہ بی جے پی نے انھیں 2 سیٹیں دینے کا اعلان کیاہے۔

اطلاع ہے کہ بی جے پی نشاد پارٹی کو گورکھپور اور جون پور کی سیٹ دے سکتی ہے، گورکھپور کے موجودہ پارلیمان پروین نشاد کو دوبارہ سے نشاد پارٹی اپنا امیدوار بنا سکتی ہے، جبکہ جونپور سے دھننجے سنگھ کو نشاد پارٹی اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details